سوشیل میڈیا

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعہ ماں کی عظمت کو کیا سلام

ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مئی کا دوسرا اتوار مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس خاص دن کا اظہار ڈوڈل کے ذریعے کیا ہے۔

نئی دہلی: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے مختلف مواقع پر ہمیشہ کی طرح اتوار کو ماؤں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل بنا کر ماں کی عظمت کو سلام کیا۔

متعلقہ خبریں
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
اے آئی بی اے کا گوگل کے خلاف مودی کو مکتوب
گوگل، ببل ٹی کی مقبولیت کا جشن منا رہا ہے
گوگل پر 1337.76 کروڑ روپئے کا جرمانہ

یوں تو ہر دن ماں اور بچے کے لیے خاص ہوتا ہے لیکن مدرز ڈے پر اس دن کی اہمیت مزید خاص ہو جاتی ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مئی کا دوسرا اتوار مدرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس خاص دن کا اظہار ڈوڈل کے ذریعے کیا ہے۔

گوگل نے آج اپنے ہوم پیج پر کچھ جانوروں اور پرندوں کے خاندان کے ساتھ ایک ڈوڈل دکھایا ہے۔ ڈوڈل میں جانوروں، پھولوں اور ماؤں اور ان کے بچوں کی دلکش تصاویر پیش کی ہیں۔

 جس کے پس منظر میں ایک مرغی اپنے انڈوں کی دیکھ بھال کر تی نظر آرہی ہے، جو ماؤں کی جانب سے کی جانے والی حفاظت کے ساتھ پرورش کی علامت ہے۔ ڈوڈل میں ماں اور بچے کے رشتے کو اینیمیشن کے ذریعے کئی مخلوقات کی تصویریں بنا کر دکھایا گیا ہے۔