حیدرآباد
حکومت‘تمام مذہبی اقلیتوں کی ترقی کیلئے پابند:کے سی آر
کے سی آر نے کہاکہ دلت طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے مزید پروگرامس وضع کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت دلت طبقات کی ترقی کے لئے مستقبل میں مزید اقدامات کرنے تیار ہے۔
حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے کہاکہ حکومت تمام مذہبی اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا مقصد ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ تلنگانہ میں جوامن وامان اور گنگاجمنی تہذیب کاگہوارہ ہے پرسکون ماحول میں زندگی بسر کریں۔
آج بھاگیہ رپڈی ورما کی 135 ویں یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کے سی آر نے کہاکہ دلت طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے مزید پروگرامس وضع کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت دلت طبقات کی ترقی کے لئے مستقبل میں مزید اقدامات کرنے تیار ہے۔
کے سی آر نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست میں تمام طبقات خاص طورپردلت‘قبائیلی‘ پسماندہ اوراقلیتی طبقات کی ترقی کے لئے مثالی اوراختراعی اسکیمات پرعمل کررہی ہے۔