تلنگانہ

اپوزیشن کے صدور کو تبدیل کرنے کے باوجود تلنگانہ میں بی آر ایس کی ہیٹ ٹرک ہوگی:وزیرصحت

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے صدور کو تبدیل کرنے کے باوجود ریاست میں بی آر ایس کی ہیٹ ٹرک ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے صدور کو تبدیل کرنے کے باوجود ریاست میں بی آر ایس کی ہیٹ ٹرک ہوگی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

بی جے پی اور کانگریس کتنی ہی چالیں نہ چلے،بی آرایس کی ہی ہیٹ ٹرک ہوگی۔

انہوں نے سنگاریڈی ضلع میں نو تعمیر شدہ فریڈم پارک، ڈی سی سی بی بینک، آر اینڈ بی گیسٹ ہوز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے ریاست کو فنڈس اور دیگر معاملات میں دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچ فیکٹری ریاست کو نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ اگربی جے پی نے جنوبی ہند کی ریاستوں کو کچھ دیا ہے تو صرف وعدے دیئے۔

یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تمام مسترد شدہ لیڈروں کو پارٹی میں لے رہی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرتی ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا کانگریس اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں رعیتو بندھو، رعیتوبیمہ، کلیانا لکشمی، کے سی آر کٹس جیسی اسکیمیں ہیں؟

انہوں نے کہاکہ آلودگی کا شکار پٹن چیرو بی آرایس کی قیادت میں دن بدن ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے انتخابات میں کامیابی پر پٹن چیرو کو میٹرو ٹرین دینے کا وعدہ کیا ہے۔