شمالی بھارت

مندروں کے رسوم و رواج، حکومت مداخلت نہ کرے: گنیش کمار

چیف منسٹر کیرالا پی وجین کی اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہ مندروں کے رسوم و رواج بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہونے چاہئیں‘ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کے بی گنیش کمار نے ہفتہ کے دن کہا کہ مندروں کے رسوم و رواج تنتریوں کو طئے کرنا چاہئے۔

ترواننت پورم (پی ٹی آئی) چیف منسٹر کیرالا پی وجین کی اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہ مندروں کے رسوم و رواج بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہونے چاہئیں‘ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کے بی گنیش کمار نے ہفتہ کے دن کہا کہ مندروں کے رسوم و رواج تنتریوں کو طئے کرنا چاہئے۔

ریاستی وزیر نے جو نائر سروس سوسائٹی کے ڈائرکٹر بو رڈ ممبر بھی ہیں‘ کہا کہ اگر حکومت کا یہ احساس ہو کہ بعض تبدیلیاں ضروری ہیں تو اسے تنتریوں سے صلاح و مشورہ کرنا چاہئے۔

ریاستی کابینہ میں کیرالا کانگریس(بی) کے نمائندہ نے کہا کہ مختلف مندروں کے اپنے اپنے رسوم و رواج اور روایات ہیں۔ بھکتوں کو ان پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ دوسروں کو مندر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی دوران قائد اپوزیشن کیرالا اسمبلی وی ڈی ستیشن نے کہا کہ معاملہ متعلقہ فرقوں پر چھوڑدینا چاہئے۔

کانگریس قائد اور سابق صدر کے پی سی سی کے مرلیدھرن نے بھی کہا کہ پرانے رسوم و رواج کو بدلنے کے لئے سیاسی مداخلت غیرضروری ہے۔ یہ مسئلہ مندروں پر چھوڑدیا جائے۔