دہلی

حکومت پھوگاٹ کو انصاف دلانے کیلئے ضروری اقدامات کرے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہاکہ "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان کے فخر ونیش پھوگاٹ، جو کہ عالمی چمپئن پہلوانوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی، کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دیا گیا۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے چہارشنبہ کو کہا کہ خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں ان کے کھیل کے فائنل راؤنڈ میں تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دینا افسوسناک ہے اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے اور ملک کی بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

کھڑگے نے کہاکہ “پرائیڈ آف انڈیا ونیش پھوگاٹ نے عالمی چیمپئن کو شکست دی لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ وہ بہت سے کچھ جھیل چکی ہے۔ انصاف کے لیے فٹ پاتھ پر احتجاج کرنے سے لے کر اولمپکس کے چوٹی کے پوڈیم تک پہنچنے تک، ان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘

انہوں نے کہاکہ "حکومت کو ہمارے چیمپئنز کو اپیل کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی تمام کوششیں کرنی چاہئیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ونیش پھوگاٹ اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کی ہمت ہمیشہ متاثر کن رہتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ مزید عزم کے ساتھ رنگ میں واپس آئیں گی۔

 گاندھی نے کہاکہ "یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان کے فخر ونیش پھوگاٹ، جو کہ عالمی چمپئن پہلوانوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی، کو تکنیکی بنیادوں پر نااہل قرار دیا گیا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن اس فیصلے کو سختی سے چیلنج کرے گی اور ملک کی بیٹی کو انصاف فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ “ونیش ہمت ہارنے والی نہیں ہے، ہمیں یقین ہے کہ وہ اور بھی مضبوطی سے میدان میں واپس آئے گی۔ آپ نے ہمیشہ ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ونیش۔ آج بھی پورا ملک آپ کی طاقت بن کر آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل پیج پر بھی ٹویٹ کیاکہ “ونیش…آپ ملک کا فخر ہیں۔ آپ نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے اور ملک کی کروڑوں بیٹیوں کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی ہمت دی ہے۔ آپ چیمپئن ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ ہندوستان کو اپنی بیٹی پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

a3w
a3w