پولیس اسٹیشن میں مارپیٹ، ایک شخص کا اقدام خودکشی
پولیس اسٹیشن میں طلب کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی جانب سے مارپیٹ پر ایک شخص نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: پولیس اسٹیشن میں طلب کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی جانب سے مارپیٹ پر ایک شخص نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ پرکاشم ضلع کے تریپورانتکم میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس مہینے کی 8 تاریخ کو، تریپورانتکم میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جنہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرائی۔
بتایاجاتا ہے کہ ایس آئی وینکٹ سائیدونے دونوں کی سرزنش کرتے ہوئے گوروا ریڈی نامی شخص کو فون کیااورپولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے اس کی مارپیٹ کی جس پر ریڈی نے گھر جا کر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا۔
اس کی حالت نازک ہونے پر اسے ونوکونڈہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس واقعہ کے خلاف مقامی افراد کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہوگئی جنہوں نے سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیااور نعرے بازی بھی کی۔