موسیٰ پروجیکٹ پرحکومت کا بددیانتی کا مظاہرہ: ہریش راؤ
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بھارت کے لیے ون مین شو ہے یا ون کولیشن رول ہے؟ ہریش راؤ نے کہا جیسے جیسے سیاسی منظر نامہ کھل رہا ہے حقائق سامنے آتے جا رہے ہیں۔
حیدرآباد: سابق وزیر ہریش راؤ نے موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ میں مبینہ بددیانتی پر کانگریس حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ 2013 کے اراضی حصول قانون پر عمل کرنے کے جھوٹے دعوے پیش کرکے پارلیمنٹ، مرکز اور عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
ہریش راو نے کہا کہ حکومت اس پروجیکٹ کے بارے میں اہم حقائق کو چھپا رہی ہے، پارلیمنٹ کو دیئے گئے جوابات میں تضادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہریش راو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمارے ایم پی کے آر سریش ریڈی کے سوال کے جواب نے کانگریس حکومت کے دھوکے باز موقف کو بے نقاب کردیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ بھارت کے لیے ون مین شو ہے یا ون کولیشن رول ہے؟ ہریش راؤ نے کہا جیسے جیسے سیاسی منظر نامہ کھل رہا ہے حقائق سامنے آتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ سیاسی حقائق واضح کرتے ہیں کہ ہر گزرتے ہوئے الیکشن کے ساتھ کون کمزور ہوتا جا رہا ہے اور کون بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کر رہا ہے۔