بھارت

راہول گاندھی کو رانچی کی عدالت سے دوبارہ سمن جاری

راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی میں ایک قاتل صدر بن سکتا ہے لیکن کانگریس میں ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر بی جے پی کارکن نوین جھا نے سال 2018 میں شکایت درج کرائی تھی۔

رانچی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 2018 میں کیے گئے بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کے معاملے میں عدالت میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

اس سلسلے میں، رانچی کے ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے منگل کے روز یہ سمن جاری کیا ہے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 4 جون کے بعد ہوگی۔ شکایت کنندہ نوین جھا کے وکیل ونود کمار ساہو اور امردیپ ساہو نے ان کی نمائندگی کی۔

 قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے سمن جاری کیا تھا۔ اس معاملے کو راہل گاندھی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آج پھر اس معاملے میں راہل گاندھی کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے سمن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی میں ایک قاتل صدر بن سکتا ہے لیکن کانگریس میں ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر بی جے پی کارکن نوین جھا نے سال 2018 میں شکایت درج کرائی تھی۔

a3w
a3w