حیدرآباد

حکومت کی صحت و میڈیکل ایجوکیشن پر توجہ: کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیش قیادت میں ریاست کے عوام کو امراض چشم سے محفوظ رکھنے کیلئے دنیا بھر میں سبسے بڑا کمیونٹی پروگرام کنٹی ویلگو پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت‘ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن پر بہت زیاد ہ توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج‘ نرسنگ کالج‘ شہروں میں بستی دواخانوں اور دیہاتوں میں پلٹے دواخانوں کا جال بجھایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی

 جہاں غریب عوام کو عصری علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔ آج شہر کے مضافات نارسنگی میں 225بستروں پر مشتمل سنکرا آئی ہاسپٹل کا افتتاحی انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے سنکرا آئی ہاسپٹل کی خدمات کی ستائش کی۔

دیہی علاقہ کے عوام کو امراض چشم کا علاج فراہم کرنے کیلئے ایک اچھی کوشش قرار دیا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دور اندیش قیادت میں ریاست کے عوام کو امراض چشم سے محفوظ رکھنے کیلئے دنیا بھر میں سبسے بڑا کمیونٹی پروگرام کنٹی ویلگو پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔

 اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ عوام کی آنکھوں کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سنکرا آئی ہاسپٹل لائف لانگ رجسٹریشن چارجس سے مستثنیٰ رہے گا۔