حیدرآباد

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے سابق امام مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی کاانتقال

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے سابق امام مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی کاانتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے سابق امام مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی کاانتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

انہوں نے تقریبا 50 برسوں تک مکہ مسجد میں امام کے طورپر خدمات انجام دیں۔

نماز جنازہ بعد نما زعصرمکہ مسجد میں ہی ادا کی جائے گی اور تدفین نقشبندی چمن مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔

انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی شہر کی سربرآوردہ شخصیات نے ٹولی چوکی چھاپرا انکلیومیں واقع مکان پہنچ کر ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا اور ان کی خدمات کو خراج پیش کیا۔

آپ کی حیات مبارکہ کے کئی پہلو اور گوشے ہیں جو امت کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ کی شخصیت دکن کی معروف علمی’ روحانی و سماجی بزرگ شخصیت تھی۔

اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب صل اللہ علیہ و سلم کے صدقہ و طفیل حضرت کی مغفرت فرمائے’درجات بلند فرمائے غریقِ رحمت کرے اور لواحقین و معتقدین کو صبر جمیل عطا۔ آمین

a3w
a3w