حیدرآباد

گورنرتلنگانہ نے پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے استعفوں کو منظور کرلیا

کمیشن کے ارکان نے بھی اپنا مکتوب استعفی روانہ کردیااوراپنے مکتوب استعفی کو گورنرکو بھیج دیاتاہم گورنر نے ان کے استعفوں کوزیرالتوارکھاتھا۔ایک اہم پیشرفت میں گورنر نے آج ان کے مکتوبات استعفی کو منظورکرلیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے استعفوں کو گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے منظور کرلیا۔ریاست میں کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے اندرون چند دن ہی صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن جناردھن ریڈی نے استعفی دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

بعد ازاں کمیشن کے ارکان نے بھی اپنا مکتوب استعفی روانہ کردیااوراپنے مکتوب استعفی کو گورنرکو بھیج دیاتاہم گورنر نے ان کے استعفوں کوزیرالتوارکھاتھا۔ایک اہم پیشرفت میں گورنر نے آج ان کے مکتوبات استعفی کو منظورکرلیا۔ان استعفوں کے بعد نئے صدرنشین اور ارکان کو نامزد کرنے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔