حیدرآباد

اسمبلی میں گورنر کاخطبہ حقیقت سے دور: ڈاکٹر لکشمن

لکشمن نے کہاکہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں میگاڈی ایس سی کا اعلان کرنے کی بات کہی گئی تھی، اس کا کیا ہوا؟انہوں نے کہاکہ وعدوں پر عمل کیلئے نئی حکومت کو وہ 100دن دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرلکشمن نے ریمارک کیا کہ تلنگانہ اسمبلی میں گورنر کاخطبہ حقیقت سے دور تھا۔انہوں نے پوچھا کہ کانگریس نے جن 6ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے، ان پر کس طرح عمل کیاجائے گا، اس بات کو واضح کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے خطبہ میں جن وعدوں کا ذکر کیاگیا ہے، ان پر عمل کے سلسلہ میں ان کو شبہات ہیں۔انہوں نے کہاکہ گورنر کے خطبہ میں کسانوں کے قرضہ جات کی معافی،رعیتو بندھو اسکیم کا کوئی تذکرہ نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں میگاڈی ایس سی کا اعلان کرنے کی بات کہی گئی تھی، اس کا کیا ہوا؟انہوں نے کہاکہ وعدوں پر عمل کیلئے نئی حکومت کو وہ 100دن دے رہے ہیں۔ان کو پورانہ کرنے کی صورت میں وہ عوام کی طرف سے جدوجہد کریں گے۔