امریکہ و کینیڈا
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کااعلان
جسٹن ٹروڈو نے متاثرہ علاقے میں امداد کی منتقلی نہ ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا محصورعلاقےمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے، امداد سامان نہ پہنچنا مطلب ہمارے سفارتکاری ناکام ہوگئی ۔
اونٹاریو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کااعلان کرتے ہوئے فوری انسانی ہمدردی کی راہداری کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے غزہ کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، ۔کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں فوری راہداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی دی جائے۔
جسٹن ٹروڈو نے متاثرہ علاقے میں امداد کی منتقلی نہ ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا محصورعلاقےمیں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے، امداد سامان نہ پہنچنا مطلب ہمارے سفارتکاری ناکام ہوگئی ۔
غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں ، غزہ کے شہریوں تک خوراک، ایندھن اور پانی جیسی ضروری امداد پہنچائی جائے۔
a3w