کھیل

ون ڈے میں سست اوور ریٹ پر ٹیم انڈیا کو جرمانہ

ہندوستانی کھلاڑیوں پر یہ کارروائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کی گئی ہے، جس میں فی اوور کے لیے ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد جاتا ہے۔

ممبئی: حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے ٹیم انڈیا پر میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے
پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد

میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے مقررہ وقت سے تین اوورز کم گیند کرنے پر ہندوستان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں پر یہ کارروائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کی گئی ہے، جس میں فی اوور کے لیے ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد جاتا ہے۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے مجوزہ سزا قبول کر لی جس کے بعد معاملے کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ آن فیلڈ امپائر انیل چودھری اور نتن مینن کے علاوہ تھرڈ امپائر کے این اننت پدمنابھن اور چوتھے امپائر جے رامن مدنگوپال نے میچ ریفری سے سست اوور ریٹ کی شکایت کی تھی۔

واضح رہے کہ شبھمن گل کی ڈبل سنچری کی بدولت ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں 12 رن سے شکست دے دی۔ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد، ہندوستان اب نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو رائے پور میں دوسرا ون ڈے کھیلے گا۔