تلنگانہ
تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔کئی مقامات پر رات کے مقابلہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔کئی مقامات پر رات کے مقابلہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔
ریاست کے اضلاع کریم نگر، نلگنڈہ، عادل آباد اور کھمم میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عموما مارچ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اپریل کے آغاز کے موقع پر ہی گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے تاہم مارچ کے ابتدا سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ریاست کے منچریال،کھمم،بھدرادری کوتہ گوڑم،پداپلی اورکاماریڈی میں درجہ حرارت تقریبا 38ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے اور آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔