تلنگانہ

تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات: کانگریس کے تائیدی امیدواروں کی کامیابی کا سلسلہ برقرار

تلنگانہ میں سرپنچ اور وارڈ ممبران کے عہدوں کے لئے گذشتہ روز منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں حکمراں کانگریس کے تائیدی امیدواروں نے اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ آخری مرحلہ میں جملہ 85.77 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرپنچ اور وارڈ ممبران کے عہدوں کے لئے گذشتہ روز منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں حکمراں کانگریس کے تائیدی امیدواروں نے اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ آخری مرحلہ میں جملہ 85.77 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار


مجموعی طور پر ان انتخابات میں 1204 سرپنچ اور 25 ہزار 551 وارڈ ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ ریاستی الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 12 ہزار 728 سرپنچ عہدوں اور ایک لاکھ 12 ہزار 242 وارڈ ارکان کے عہدوں کے لئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ یہ انتخابات رواں ماہ تین مرحلوں میں منعقد کئے گئے۔


چند اضلاع میں حکمراں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان معمولی جھڑپوں کے علاوہ پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔


مجموعی نتائج کے مطابق کانگریس کی تائیدی امیدواروں نے 6 ہزار سے زائد سرپنچ نشستیں حاصل کیں جب کہ بی آر ایس کے تائیدی امیدواروں نے 3 ہزار سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کے تائیدی امیدواروں نے 600 سے زائد سرپنچ نشستیں جیتیں جبکہ آزاد امیدواروں اور دیگر نے 1500 سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔