مہاراشٹرا

ناندورا میں عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

انھوں نے سرپرستوں سے کیا کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر باریکی سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔محمد اظہر الدین صاحب سابق قومی صدر ایس آئی او نے طلباء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ علم جتنی تیزی سے اپڈیٹ ہو رہا ہے اتنی ہی تیزی سے ہمیں اپڈیٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

ناندورا: چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹاؤن ہال میں آیک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ مرکزی تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند ناندورا کے زیرِ اہتمام اور ایس آئی او یونٹ ناندورا و آئیٹا یونٹ ناندورا کے اشتراک سے منعقد اس کانفرنس میں ناندورا و اطراف سے تقریباً ایک ہزار طلبہ و طالبات ،اساتذہ اور سرپرستوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند

حافظ عبید محمد انیس صاحب کی تلاوتِ قرآن سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ ناظم ضلع سہیل فرقان صاحب نے اپنی تمہیدی گفتگو میں پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ اورنگ آباد سے تشریف لائی ڈاکٹر مبشرہ فردوس صاحبہ نے طلباء اساتذہ اور سرپرستوں کی بھرپور رہنمائی کی۔

انھوں نے سرپرستوں سے کیا کہا کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر باریکی سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔محمد اظہر الدین صاحب سابق قومی صدر ایس آئی او نے  طلباء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ علم جتنی تیزی سے اپڈیٹ ہو رہا ہے اتنی ہی تیزی سے ہمیں اپڈیٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں نائب امیر حلقہ مہاراشٹر جناب ضمیر قادری صاحب نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں سے مثالیں دے کر طلباء کو سمجھایا کہ ہم کسطرح سے اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ مہمان مقررین کے علاوہ اسٹیج پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈوکیٹ عبدالرفیق سیٹھ (صدر مسلم ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی) ، محمد وصی رضا ( صدر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی)،ایڈوکٹ محتشم رضا (سیکریٹری )محمد توصیف (سیکریٹری ) اور عنایتیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی پرنسپل ثمینہ محتشم موجود تھیں۔اس موقع پر گزشتہ دنوں ایس آئی او یونٹ ناندورا کی جانب سے منعقد مضمون نویسی مقابلے کے انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔

کانفرنس میں شریک سبھی طلباء اور اساتذہ کے لیے ناشتے کا نظم کیا گیا تھا۔ نیز شہر کے باہر سے آۓ طلباء و اساتذہ کے لیے ظہرانہ کا نظم کیا گیا تھا۔ پروگرام کی نظامت برادر حذیف نے کی ۔آخر میں کلیم خان سیکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ ناندورا نے سبھی مہمان مقررین ،مہمان خصوصی، اساتذہ ، سرپرست اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔