تلنگانہ

محبوب نگر میں ورائٹی اکزیبیشن کا شاندار افتتاح

اس موقع پر ایم ایل اے سری اینم سرینواس ریڈی نے نمائش کے منتظم فصیح الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر قسم کے کھیلوں، جھولوں، اور دوکانوں کا زبردست انتظام موجود ہے اور عوام کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

محبوب نگر: ایم وی ایس ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں آج ایک عظیم الشان ورائٹی اکزیبیشن کا افتتاح سری اینم سرینواس ریڈی، ایم ایل اے محبوب نگر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر عبدالرافع ذکی، معتمد جامع مسجد، سینئر جرنلسٹ محمد عبدالہادی، ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس سعادت اللہ حسینی، رکن بلدیہ فلور لیڈر مجلس، سری این پی وینکٹیش، ایڈوکیٹ کانگریس، محمد رفیق احمد قادری، جنرل سیکرٹری قومی ایکتا کمیٹی، عبدالصمد خان، کانگریس، سراج قادری، کانگریس، اور عبدالرحیم، ٹی آر ایس نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
شاد نگر اور محبوب نگر اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روکنے پر زور: مرکزی وزیر کشن ریڈی
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

اس موقع پر ایم ایل اے سری اینم سرینواس ریڈی نے نمائش کے منتظم فصیح الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر قسم کے کھیلوں، جھولوں، اور دوکانوں کا زبردست انتظام موجود ہے اور عوام کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

سری این پی وینکٹیش نے کہا کہ شہر میں نمائش کے آنے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور یہ بچوں اور بڑوں کے لیے سیر و سکون کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ فصیح الدین نے مزید کہا کہ ورائٹی اکزیبیشن میں بچوں، بڑوں، اور خواتین کے لیے بہترین تفریح کا انتظام موجود ہے، بشمول بریک ڈانس، جھولے، اور دیگر آئٹمز کے علاوہ ہر قسم کی دوکانوں کا زخرہ ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ اس تقریب میں معبود سجو پہلوان، الطاف خان، اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

a3w
a3w