حیدرآباد
چندرابابو نائیڈو کی حیدرآباد آمد پر شاندار استقبال
تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں ان کو ان کی قیامگاہ پہنچایا۔چندرابابونائیڈوہفتہ کی شام تلنگانہ کے اپنے ہم منصب ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے وزیراعلی کے عہدہ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد کا دورہ کرنے پر چندرابابونائیڈو کا تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں اورکارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔چندرابابوکل شب تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچے۔
تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں ان کو ان کی قیامگاہ پہنچایا۔چندرابابونائیڈوہفتہ کی شام تلنگانہ کے اپنے ہم منصب ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے۔
دونوں وزرائے اعلی کے عہدوں کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی جس میں آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں پر عمل کے ساتھ ساتھ دونوں ریاستوں میں اثاثہ جات کی تقسیم اور دیگر امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔