نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پرسی مہیش کمارگوڑ کی مبارکباد
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کسی کو سوامی وویکانند کا یہ پیغام یاد رکھنا چاہیے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور مہارتوں کی ترقی (اسکل ڈیولپمنٹ) کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر وایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے نیشنل یوتھ ڈے (قومی یوم نوجوانان) کے موقع پر تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش کو نیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منانا ہم سب کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے نوجوانوں میں خود اعتمادی، حب الوطنی اور خدمت کا جذبہ پیدا کیا۔ ان کے افکار اور تعلیمات آج کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کسی کو سوامی وویکانند کا یہ پیغام یاد رکھنا چاہیے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور مہارتوں کی ترقی (اسکل ڈیولپمنٹ) کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوبااختیار بنانا ہی ریاست اور ملک کی ترقی کی بنیاد ہے، اس لئے نوجوان سماجی انصاف، مساوات اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے آگے آئیں۔ انہوںنے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوامی وویکانند کے نظریات سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے تعمیرِ وطن میں اپنا سرگرم کردار ادا کریں۔
ٹی پی سی سی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان قومی یکجہتی اور ہمہ جہت ترقی کی سمت مضبوطی سے قدم بڑھائیں گے۔