حیدرآباد
یوم مئی کے موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ کی مبارکباد
ریاستی حکومت کی طرف سے لاگو نئی صنعتی پالیسی یقیناً محنت کشوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کو ریاستی حکومت اولین ترجیح دیتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے یوم مئی پر ان تمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو ریاست کی تعمیر نو کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ہی ترقی میں حقیقی شراکت دار ہیں۔
ریاستی حکومت کی طرف سے لاگو نئی صنعتی پالیسی یقیناً محنت کشوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کو ریاستی حکومت اولین ترجیح دیتی ہے۔
اسی دوران سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست میں مزدوروں کو مبارکباد دی۔ کے سی آر نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کے جیت کے جذبے کو ظاہر کرنے کا دن ہے۔