حیدرآباد

شادی کے موقع پر بائیک کا اچانک مطالبہ، منگل سوترباندھنے سے دلہے کا انکار، رکن اسمبلی نے 50 ہزار روپئے گاڑی کیلئے دیئے

حیدرآباد: شادی کے موقع پر منگل سوتر باندھنے سے انکار کرتے ہوئے ایک دلہے نے بائیک کی مانگ کی جس سے کچھ دیر کیلئے وہاں موجود تمام افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: شادی کے موقع پر منگل سوتر باندھنے سے انکار کرتے ہوئے ایک دلہے نے بائیک کی مانگ کی جس سے کچھ دیر کیلئے وہاں موجود تمام افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

تاہم رکن اسمبلی کی مداخلت اور بائیک کیلئے رقم کا بڑاحصہ فوری طورپر فراہم کرنے کے بعد یہ شادی انجام پائی۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگرضلع کے شنکرپٹنم میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے علاقہ امبال پور کی سابق سرپنچ لچھما کی بیٹی انوشا کی شادی وینم پلی کے ونائک سے طئے پائی۔

شادی کی تقریب میں تمام مہمان موجود تھے تاہم اچانک دلہے نے منگل سوتر پہنانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کو بائیک چاہئے۔

اس کی مطالبہ کی جلد تکمیل کو یقینی بنایاجائے۔دلہے کی جانب سے اچانک اس طرح کی مانگ پر دلہن اوراس کے تمام رشتہ دارحیرت زدہ ہوگئے۔

شادی کی تقریب میں تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی بال کشن بھی موجود تھے۔

اس معاملہ کا علم ہونے پرانہوں نے مداخلت کرتے ہوئے اپنی جانب سے بائیک کی خریداری کے لئے 50 ہزارروپئے کی رقم دی۔

یہ رقم دلہن کے ہاتھوں دلہے کو دی گئی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نے بائیک کی خریداری کے لئے بقیہ رقم شوروم میں ادا کرنے کا وعدہ کیاجس کے بعد یہ شادی انجام پائی۔

ذریعہ
یواین آئی