تلنگانہ

گروپ 1امتحان، ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

یاد رہے کہ اسی کیس میں ایک اور شخص کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دو دن قبل سپریم کورٹ نے دو دن کے لئے مداخلت کرنے سے انکار کیا تھا۔ اب دوبارہ سپریم کورٹ نے یہی موقف دہرایا ہے، جس سے تلنگانہ حکومت کوایک اورراحت نصیب ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے گروپ 1 امتحانات کے عبوری حکم پر سپریم کورٹ نے مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

عدالت عظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے گروپ 1 تقررات پر عبوری حکم دیا تھا، اس لئے اس مرحلہ پر سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

وی انوش نامی شخص نے گروپ 1 تقررات کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج دائر کیا تھا۔ اس معاملہ کی سماعت جسٹس سوری کانت کی قیادت میں بنچ نے کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ اس معاملہ کی سماعت اس ماہ 15 تاریخ کو کرے گی، اس لئے فی الحال مداخلت نہیں کی جا سکتی۔