تعلیم و روزگار

گروپ I امتحان، پر چی کے ساتھ ایک اور امیدوار پکڑا گیا

گروپ I مین امتحان میں نقل نویسی کرتے ہوئے ایک طالبہ کے پکڑے جانے کے ایک دن بعد ایک اور امیدوار کو ہفتہ کے روز نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) گروپ I مین امتحان میں نقل نویسی کرتے ہوئے ایک طالبہ کے پکڑے جانے کے ایک دن بعد ایک اور امیدوار کو ہفتہ کے روز نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

بتایا جاتا ہے کہ اس امیدوار ے پاس سے پیپر V کے امتحان کے دوران ایک پرچی دستیاب ہوئی۔ یہ واقعہ یہاں جی نارائنماں انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس فار ویمن میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کے پاس سے دستیاب پرچی کا متن، سوالیہ پرچہ سے تعلق نہیں تھا۔ تاہم پبلک سرویس کمیشن نے کہا کہ اس امیدوار کو مزید امتحانا ت تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔