تلنگانہ

دسویں جماعت کے طلبا کی جانب سے پٹائی پر پولیس میں شکایت

اس واقعہ کی شکایت متاثرہ طالب علم نے کل رات پولیس سے کی۔ اس طالب علم نے ہاسٹل میں وارڈن کی موجودگی کے باوجود اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طلبا کی جانب سے اس کی پٹائی کی شکایت پولیس سے کی۔

ضلع کے نلی کودرو منڈل میں واقع ایس سی ہاسٹل میں نویں جماعت میں زیرتعلیم طالب علم کی پٹائی دسویں جماعت کے طلبا نے کی تھی۔

اس واقعہ کی شکایت متاثرہ طالب علم نے کل رات پولیس سے کی۔ اس طالب علم نے ہاسٹل میں وارڈن کی موجودگی کے باوجود اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔

جب اس طالب علم سے اس کی وجہ معلوم کی گئی تو اس نے کہاکہ قبل ازیں بھی اس کی پٹائی کی گئی تھی اور جب اس بات کی شکایت وارڈن سے کی گئی تو انہوں نے اس کی شکایت کو نظرانداز کردیا جس کے نتیجہ میں وہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے پر مجبور ہوا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ طالب علم کے والدین ان سے شکایت کرتے ہیں تو معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔

a3w
a3w