تعلیم و روزگار

گروپ II سرویسس، درخواست گزاروں کو ایڈٹ آپشن سہولت

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) نے ان امیدواروں کے لیے ایڈٹ آپشن کی سہولت کا اعلان کیا جنہوں نے گروپ-II خدمات میں بھرتی کے لیے درخواستیں داخل کی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) نے ان امیدواروں کے لیے ایڈٹ آپشن کی سہولت کا اعلان کیا جنہوں نے گروپ-II خدمات میں بھرتی کے لیے درخواستیں داخل کی تھیں،

آپشن میں ترمیم کا اختیار کمیشن کی ویب سائٹ https:// www.tspsc.gov.in پر16 جون کو صبح10بجے سے20 جون کو شام5 بجے تک دستیاب رہے گا۔

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن درخواست میں کی گئی ہر اندراج کو درست کرنے کے لیے جانچ کریں اور جہاں بھی ضرورت ہو، اصلاح کریں۔ کمیشن نے کہا کہ اب دیا گیا ترمیمی آپشن حتمی رہے گا اور درخواست میں ترمیم کرنے کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ ترمیم (ایڈٹ) آپشن کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اس ڈیٹا کو حتمی انتخاب کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔

کمیشن کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اگر امیدوار اپنی آن لائن درخواست میں تصحیح کرتے ہیں تو انہیں متعلقہ سرٹیفکیٹ یعنی ایس ایس سی، آدھار کارڈ وغیرہ کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

درخواست میں ترمیم کرنے کے بعد، امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی درست کردہ ایپلیکیشن پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کریں اور تمام اندراجات کی درستگی کی جانچ کریں اور اسے مستقبل کے کے لیے محفوظ کرلیں۔

امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ 40 فیصد سے کم معذوری اور لکھنے میں دشواری والے PwD امیدواروں کو ترمیم کے آپشن کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ضمیمہ -III اپ لوڈ کریں۔

ایسے امیدوار جو 20 جون کی آخری تاریخ سے پہلے درست ضمیمہ III اپ لوڈ کرتے ہیں ان پر قواعد کے مطابق اضافی وقت فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

a3w
a3w