اردو لائبریریز کا ڈیجیٹلائزیشن، 10 اپریل آخری تاریخ

بی شفیع اللہ انچارج ڈائرکٹر/سکریٹری ریاستی اردو اکیڈیمی کے بموجب ریاست کی اردو لائبریریز کے ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلہ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: بی شفیع اللہ انچارج ڈائرکٹر/سکریٹری ریاستی اردو اکیڈیمی کے بموجب ریاست کی اردو لائبریریز کے ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلہ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے تمام اردو لائبریروں کے ذمہ داروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اردو لائبریریز کو مالی اعانت کے سلسلہ میں اردو اکیڈیمی کی جانب سے فراہم کردہ فارم کی تمام تفصیلات کے ساتھ خانہ پری کرکے 10 اپریل تک اپنا رجسٹریشن کروالیں۔

بی شفیع اللہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کے لئے درکار درخواست فارم صدر دفتر تلنگانہ اردو اکیڈیمی حج ہاؤز چوتھی منزل‘ نامپلی‘ حیدرآباد سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button