سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

گہرے سمندر میں چلتی کشتی پر ماہی گیروں کی با جماعت نماز کی ادائیگی (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی لہروں کے بیچ میں ڈول رہی ہے جبکہ ماہی گیر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: گہرے سمندر میں ایک کشتی پر ماہی گیروں کی نمازتراویح ادا کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہی گیر گہرے سمندر میں نمازتراویح ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام
مکہ مسجد میں نماز تراویح
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
https://twitter.com/AllahGreatQuran/status/1770353147791171771

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی لہروں کے بیچ میں ڈول رہی ہے جبکہ ماہی گیر اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ماہی گیر رات کی تاریکی میں ایک ساتھ نماز ادا کررہے ہیں، ویڈیو میں امام کو تلاوت کرتے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کوکافی پسند کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w