حیدرآباد

اسکیموں پر اندرون 15 یوم عمل آوری کا تیقن‘وزیر پونم پربھاکر کی عوام سے بات چیت

پونم پربھاکر نے بتایا کہ شہر میں 50 کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں تاحال 9.92 لاکھ درخواستیں حاصل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

حیدر آباد: وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج حیدر آباد پونم پربھاکر نے آج حلقہ نامپلی کے وجئے نگر کالونی فٹبال گراؤنڈ پر واقع پرجاپالنا سنٹر کا معائنہ کیا۔ اِن کے ہمراہ ضلع کلکٹر انودیپ دورشیٹی، کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈروز، زونل کمشنر وینکٹیش و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

 ریاستی وزیر نے عوام سے درخواستوں کی اجرائی اور دیگر سہولتوں سے معلومات حاصل کیں۔ عوام نے انہیں بتایا کہ درخواستوں کی اجرائی اور وصولی میں انہیں کوئی مشکلات نہیں ہے۔

 انچارج حلقہ نامپلی فیروز خان اور وزیر ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ ان کے حلقہ کے 6 ڈیویژن میں 28 مراکز قائم ہیں جہاں ان کی ٹیم ان مراکز کے عہدیداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ پونم پربھاکر نے عوام سے کہا کہ انہیں فام حاصل کرنے اور فام کی تکمیل کے بعد داخل کرنے تک انہیں ایک روپیہ کسی کو دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 پرجاپالنا پروگرام کے تحت 5 گارنٹی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے حکومت ریاست بھر یہ پروگرام شروع کیا۔ ان اسکیمات کو پوری شفافیت کے ساتھ روبہ عمل لایا جائے گا اور عہدیدار گھر گھر پہنچ کر حقیقی حقدار کو ان اسکیمات سے فائدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں 50 کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں تاحال 9.92 لاکھ درخواستیں حاصل ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرجاپالنا پروگرام میں درخواستوں کی کوئی کمی نہیں۔ درخواست فروخت کرنے والوں کو انہوں نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین روہن ریڈی، راشد خان و دیگر موجود تھے۔