تلنگانہ

رعیتو بھروسہ اسکیم کے رہنمایانہ خطوط جاری

حکومت نے تلگو میں یہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ اس اسکیم کی رقومات آر بی آئی کے ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ کسانوں کے بینک اکاونٹس میں منتقل کی جائیں گی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے اتوار کے روز رعیتو بھروسہ اسکیم پر عمل آوری کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کردئیے ہیں اس اسکیم کو 26 جنوری سے روبعمل لایا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو کراپ انوسٹمنٹ سپورٹ کے تحت سالانہ12ہزار روپے فی ایکڑ کی مالی امداد ملا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل

محکمہ زراعت و امداد باہمی کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق بھوبھارتی میں درج رجسٹر کے تحت صرف زیر کاشت زمینات پر ہی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے اس نئے ریونیو نظام (بھو بھارتی) کو حالیہ دنوں متعارف کرایا ہے۔ اراضی کی حد کی بنیاد پر کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 اس اسکیم میں غیر قابل کاشت اراضیات کا احاطہ نہیں کیا جائے گا۔ رہنمایانہ خطوط میں اس کی وضاحت کی گئی کہ ریکگنائشین فاریسٹ ایکٹ کے تحت زیر کاشت اراضیات کو بھی مالی امداد ملے گی۔ حکومت نے رعیتو بھروسہ اسکیم پر عمل درآمد کے سلسلہ میں سامنے آنے والی شکایتوں کے ازالہ کی ذمہ داری ضلع کلکٹرس پر عائد ہوگی۔

 حکومت نے تلگو میں یہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ اس اسکیم کی رقومات آر بی آئی کے ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ کسانوں کے بینک اکاونٹس میں منتقل کی جائیں گی۔

رعیتو بھروسہ پر عمل درآمد میں نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) آئی  ٹی پارٹر رہے گا۔ رعیتو بھروسہ، سابق بی آر ایس حکومت کی جانب سے متعارف کردہ رعیتو بندھو اسکیم کی جگہ لے گی۔ اس اسکیم کے تحت سابق میں فی ایکڑ، سالانہ10ہزار روپے کی مالی امداددی جاتی تھی۔