جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے ارکان پر دھاوے

جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے خلاف دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں 16 مقامات پر دھاوے کرنے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کئی قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد کرلئے ہیں۔

نئی دہلی: جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے خلاف دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں 16 مقامات پر دھاوے کرنے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کئی قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد کرلئے ہیں۔

جموں ریجن کے ضلع کشٹوار میں 5 مقامات پر اور وادی کے ضلع بارہ مولا میں 11 مقامات پر آج جماعت اسلامی ہند جموں وکشمیر کے ارکان اور حامیوں کے مکانات کی تلاشی لی گئی۔

این آئی اے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی فنڈنگ کے خلاف جاری ہماری کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر جمعرات کو مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے یہ دھاوے ممنوعہ جماعت اسلامی کی علحدگی پسند اور باغیانہ سرگرمیوں سے متعلق کیس میں کئے گئے۔ کئی قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل آلات برآمد کئے گئے۔ اس کیس میں مزید سراغ حاصل کرنے ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی (جموں وکشمیر)، ریاست میں دہشت گردی فنڈنگ کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھی 28 فروری 2019 کو یواے پی اے کے تحت غیرقانونی اسوسی ایشن قرار دیئے جانے کے باوجود اس کی سرگرمیاں جاری تھی۔ این آئی اے کی اب تک کی گئی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ارکان چندوں کے ذریعہ اندرون ملک اور بیرونی ممالک سے فنڈس حاصل کررہے تھے۔

یہ فنڈس فلاحی مقاصد جیسے تعلیم اور صحت کے فروغ کے نام پر حاصل کئے جارہے تھے لیکن انہیں جموں وکشمیر میں پرتشدد اور علحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں جیسے حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے منظم کیڈرس کے ذریعہ انہیں دیگر تنظیموں کو بھی فراہم کیا جارہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق جماعت اسلامی کشمیر کے کم عمر نوجوانوں کو متحرک کرنے اور انہیں پرتشدد، تخریبی اور علحدگی پسند سرگرمیاں انجام دینے کے لئے بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھی۔ این آئی اے کی سابقہ تحقیقات سے انکشاف ہوا تھا کہ 4 گرفتار شدہ ملزمین میں سے ایک جاوید احمد لون جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے نام پر فنڈس مانگ رہا تھا اور میٹنگس منظم کررہا تھا۔ وہ مخالف ہند تقاریر کرتا تھا اور ان میٹنگوں میں لوگوں کو چندہ دینے کے لئے نصیحت کرتا تھا۔

a3w
a3w