حیدرآباد

حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

وہ شیخ محمد عثمان،شیخ محمد یونس سینئر صحافی روزنامہ آداب تلنگانہ و ٹی ٹی وی نیوز اور شیخ محمد غوث ہاسٹل ویلفیئر آفیسر اقلیتی اقامتی اسکول گوشہ محل کے حقیقی بھائی ہیں۔

حیدرآباد: حافظ و قاری شیخ محمد علی ولد شیخ محمد عمر کو رائلسیما یونیورسٹی کرنول کی جانب سے ریاضی(میاتھس) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا حقدارقراردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

شیخ محمد علی نے اپنا مقالہ بعنوان”SOME PROBLEMS IN FLUID DYNAMICS (PERISTALTIC FLOW AND MHD FREE CONVECTIVE MEMORY FLOW)” پروفیسر ایم وی رمنا مورتی سابق پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کی نگرانی میں پیش کیا۔

شیخ محمد علی لارڈس انجینئرنگ کالج حمایت ساگر میں بحیثیت اسوسی ایٹ پروفیسر ریاضی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ تاریخی مکہ مسجد کے نائب امام بھی ہیں۔

شیخ محمد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول پر مختلف شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وہ شیخ محمد عثمان،شیخ محمد یونس سینئر صحافی روزنامہ آداب تلنگانہ و ٹی ٹی وی نیوز اور شیخ محمد غوث ہاسٹل ویلفیئر آفیسر اقلیتی اقامتی اسکول گوشہ محل کے حقیقی بھائی ہیں۔