تلنگانہ

عازمین حج، پہلی قسط کی رقم ادا کرنے کی آج آخری تاریخ

پہلی مرتبہ 31 جولائی کو آخری تاریخ تھی۔ توسیع کرکے 7اگست تک تاریخ مقرر کی تھی۔ مولانا خسرو پاشاہ کی مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او سے موثر نمائندگی پر 25 اگست تک توسیع کردی تھی۔

حیدرآباد: مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں منتخب عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ

پہلی قسط کی ایڈوانسڈ رقم ایک لاکھ باون ہزار تین سو(1,52,300) روپئے پیر25 اگست کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا، حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کروادیں

چونکہ مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا نے منتخب عازمین کو رقم کی ادائیگی کی تاریخ میں دومرتبہ توسیع کا موقع فراہم کیا ہے۔

پہلی مرتبہ 31 جولائی کو آخری تاریخ تھی۔ توسیع کرکے 7اگست تک تاریخ مقرر کی تھی۔ مولانا خسرو پاشاہ کی مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او سے موثر نمائندگی پر 25 اگست تک توسیع کردی تھی۔