تلنگانہ

آکسفورڈ یونیورسٹی میں 30 / اکتوبر کو کویتا کا لکچر

برسر اقتدار بی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا 30 / اکتوبر کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی میں لکچر دیں گی اور وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات اور مختلف شعبہ جات میں کی گئی ترقی اور کامیابیوں سے واقف کروائیں گی۔

حیدر آباد: برسر اقتدار بی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا 30 / اکتوبر کو لندن آکسفورڈ یونیورسٹی میں لکچر دیں گی اور وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات اور مختلف شعبہ جات میں کی گئی ترقی اور کامیابیوں سے واقف کروائیں گی۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا کو لکچر دینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ بات کویتا کے دفتر کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ معاشی ترقی کے ایک حصہ کے طور پر لکچر دینے کے لئے کویتا کو حکام کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔ اِس موقع پر وہ ریاستی حکومت کی اسکیمات اور اقدامات سے واقف کروائیں گی۔

حکومت تلنگانہ کے پروگرامس کی بین الاقوامی سطح پر ستائش کی جاتی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے حکام نے ہندوستان میں تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کا اعتراف کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تلنگانہ کے اقدامات اور اسکیمات کو تسلیم کئے جانے سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت عوام کے لئے جو اقدامات کررہی ہے، وہ قابل ستائش اور تشفی بخش ہیں۔

حالیہ عرصہ میں چیف منسٹر کی جانب سے شروع کئے گئے کئی پروگرامس کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے حکام نے ستائش کی ہے۔ کے کویتا نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے بات چیت کی تھی۔

کویتا نے حال ہی میں لندن کا دورہ کیا تھا اور اب جو وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لکچر دینے والی ہیں، وہ ترقیاتی اقدامات جیسے تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گی۔

a3w
a3w