مشرق وسطیٰ

خطبہ حج 35 زبانوں کے ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ خطبۂ حج کا ترجمہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کا مظہر ہے، جبکہ یہ اقدام سعودی قیادت کی جانب سے حجاج کرام کی خدمت اور ان کی سہولت کے لیے خصوصی توجہ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے موقع پر خطبہ حج دنیا بھر میں بولی جانے والی 35 بڑی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم


اس حوالے سے ادارہ امور حرمین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں تک خطبۂ حج کا اہم پیغام پہنچانا اور اسلام کے اعتدال، رواداری اور انسانیت کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کرنا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس کا کہنا ہے کہ خطبۂ حج کا ترجمہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے عزم کا مظہر ہے، جبکہ یہ اقدام سعودی قیادت کی جانب سے حجاج کرام کی خدمت اور ان کی سہولت کے لیے خصوصی توجہ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال سے حج سیزن کے عالمی اثرات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ خطبۂ حج کے روحانی، اخلاقی اور انسانی پیغامات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔


شیخ السدیس کا کہنا تھا کہ خطبۂ حج ترجمہ کا منصوبہ ادارہ امور حرمین کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہے، جو برسوں کے تجربے کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے مختلف عالمی زبانوں میں دینی مواد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

شیخ السدیس نے کہا کہ خطبے کی مؤثر ترسیل کے لیے ادارہ امور حرمین نے اپنی تکنیکی، میڈیا اور خصوصی ماہر ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے تاکہ یہ پیغام اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں دنیا کے وسیع ترین حلقے تک پہنچایا جا سکے۔