دہلی

ٹوکیو میں مہاتماگاندھی کے نصف مجسمہ کی نقاب کشائی

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کہا کہ مہاتماگاندھی کا امن اور عدم تشدد کا پیام آج مزید بامعنی ہے۔ دنیا میں جنگیں اور خون خرابہ ہورہا ہے۔ ایسے میں اِس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ٹوکیو: وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کہا کہ مہاتماگاندھی کا امن اور عدم تشدد کا پیام آج مزید بامعنی ہے۔ دنیا میں جنگیں اور خون خرابہ ہورہا ہے۔ ایسے میں اِس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی
دہشت گردی سے نمٹنے ورکنگ گروپ قائم ہوگا

انہوں نے جاپان دارالحکومت ٹوکیو کے فریڈم پلازہ میں مہاتماگاندھی کے نصف مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے اِس موقع پر کہا کہ دنیا میں اتنی کشیدگی اور اتنا زیادہ خون خرابہ ہورہا ہے۔

گاندھی جی کا پیام اہمیت کا حامل ہے کہ مسائل کا حل میدانِ جنگ سے نہیں نکلتا اور کوئی بھی دور جنگ کا دور نہیں ہوتا۔ یہ پیام آج بھی اتنا ہی لاگو ہوتا ہے جتنا کہ 80برس قبل ہوتا تھا۔

گاندھی جی اِس بات کے پرزور وکیل تھے کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کیسے جیا جاسکتا ہے۔