شمالی بھارت

مسلمان سیاسی طورسے کافی کمزور: اسد اویسی

اسد اویسی نے کہا کہ عتیق۔اشرف کو دن دہاڑے پولیس حراست میں گولی مار کر قتل کردینےجیسے فیصلے ہونے لگیں گے تو عدالت اور آئین کس لئے ہیں۔ یوگی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عتیق۔اشرف کے قاتلوں کے گھروں پر بلڈوزر نہیں چلایا گیا۔

مرادآباد: آل اندیا مجسل اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم)صدر و رکن پارلیمان اسدالدین اوسی نے منگل کو کہا کہ ملک میں مسلمان سیاسی طور سے کافی کمزور ہیں۔ مرادآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انتخابی مہم کے آخر دن اویسی نے کندرکی اور اومری نگرپنچایتوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات

اس دوران انہوں نے عتیق و اشرف کے قتل پر اکھلیش پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہ دونوں بھائیوں کے قتل کے معاملے پر اکھلیش نے پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔وہ آج کل صرف ٹوئٹ سے کام چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عتیق۔اشرف کو دن دہاڑے پولیس حراست میں گولی مار کر قتل کردینےجیسے فیصلے ہونے لگیں گے تو عدالت اور آئین کس لئے ہیں۔ یوگی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عتیق۔اشرف کے قاتلوں کے گھروں پر بلڈوزر نہیں چلایا گیا۔

ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ مسلمان سیاسی طور سے سب سے زیادہ کمزور ہیں ۔ ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔ اسلئ انہیں پولیس حراست میں گولی مار دی جاتی ہے۔

رکن پارلیمنٹ نے جیل سے رہا ہوئے بہار کے انند موہن اور عتیق احمد کے قتل کے حوالے سے کہا کہ آنند موہن کواس لئے چھور دیا گیا کیونکہ ان کی برادری ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ مسلمان میں طاقت نہیں ہے اس لئے انہیں پولیس حراست میں گولی مار دی جاتی ہے۔اگر مسلمانوں کے پاس سیاسی طاقت ہوتی تو کسی میں دم نہیں تھا کہ اس طرح گولیاں مار دی جاتیں۔

بہار کے سابق ایم پی آنند موہن کی رہائی کے حوالے سے اویسی نے کہا کہ یہ رہائی آئی اے ایس کرشنیا کا دوسری بار قتل ہے۔ اس معاملے میں بہارآئی اے ایس ایسوسی ایشن کی خاموشی سمجھے سے پرے ہے۔ ایسے میں کون آئی اے ایس افسر بہار جانے کا خطراٹھائے گا۔