مشرق وسطیٰ

امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے تین شہروں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

رہائشیوں نے بتایا کہ کم از کم چار طاقتور فضائی حملے صنعا کے ارد گرد کے پہاڑوں پر ہوئے، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔

صنعا: امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ارد گرد حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول صبا نیوز ایجنسی اور مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے جمعہ کی صبح سے پہلے ہی کئی فضائی حملے کیے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
برطانیہ کے بادشاہ چارلس بیمار اسپتال میں داخل کیا جائے گا
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ، "امریکی-اسرائیلی-برطانیہ نے دارالحکومت صنعا اور حدیدہ، صعدہ اور دمار میں متعدد فضائی حملے کیے”۔ ایجنسی کے مطابق یہ حملے صنعا کے الديلمي ہوائی اڈے، صوبہ الحدیدہ کے ضلع زَبِيدکے علاقوں، بندرگاہی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کے اطراف کے علاقوں، شمالی صعدہ شہر کے مشرق میں واقع کہلان کیمپ اوراور شمال مغرب میں حَجَّةکی حکومت کے ضلع عبس کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔”

رہائشیوں نے بتایا کہ کم از کم چار طاقتور فضائی حملے صنعا کے ارد گرد کے پہاڑوں پر ہوئے، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی۔ حوثیوں نے صنعا کے وسط میں رہائشی علاقوں سے متصل کئی کیمپوں کو خالی کرا لیا ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حوثی باغیوں کو بحری جہازوں پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے اعلان کے بعد گاڑیاں رات بھر کیمپوں سے نکلتی دیکھی گئیں۔