مشرق وسطیٰ

بیٹے کی شہادت پر حماس رہنما کی والدہ کی مبارکباد

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ میرے بیٹے شیخ صالح العروری پر رحم فرمائے، اس نے مقدس زمین کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی وہ شہادت کی دعائیں مانگتا تھا اور اللہ نے اس کی دعا قبول کر لی۔

غزہ: حماس کے سینئر رہنما شیخ صالح العاروری کی والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو اس (شہادت) پر مبارکباد پیش کرتی ہوں جس کی اس نے خواہش کی اور حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اشون ہندوستان کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بن گئے
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حماس کے رہنما حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔ اس سے قبل وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے تھے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ میرے بیٹے پر رحم فرمائے، اس نے مقدس زمین کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی وہ شہادت کی دعائیں مانگتا تھا اور اللہ نے اس کی دعا قبول کر لی، میں اسے اور پوری دنیا کے مجاہدین کو اپنے بیٹے کی شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سال ہوئے میری اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی اسرائیل نے صالح العاروی کو 18 سال جیل میں رکھا، پھر اسے مصر سے ترکی اور ترکی سے قطر جلاوطن کیا، مجھے خوشی ہے میرا بیٹا اپنے وطن کے لئے شہید ہوا۔

واضح رہے صالح العاروی گذشتہ شب اسرائیل کے ڈرون حملے میں لبنان میں اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوئے۔ شہید صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمارکیا جاتا تھا۔