رفح میں ایک بھی عام شہری ہلاک نہیں ہوا : نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے رفح شہر میں ایک بھی شہری ہلاک نہیں کیا ۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے رفح شہر میں ایک بھی شہری ہلاک نہیں کیا ۔
نیتین یاہو نے امریکی کانگریس کی دعوت پر ایک مشترکہ نشست سے ایک گھنٹہ خطاب کیا ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملوں کی حوصہ افزائی کرنے سمیت خود کو ایک باوقار صیہونی قرار دینے پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا ۔
نیتین یاہو نے غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے دعوے کوجھوٹ قرار دیا اور کہا کہ اتنی دروغ گوئی کے باوجود شہروں میں ہوئی جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کم سےکم ہوئی ہے،
گزشتہ دنوں میں نے رفح میں اپنے فوجی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں سوال کیا تو معلوم ہوا ہے کہ وہاں صرف ایک بم حماس کے ایک جنگجوسے جا ٹکرایا جس کے غلط نتیجے میں دو درجن افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
نیتنین یاہو کے خطاب کے دوران ہر جملے پر کانگریس ممبران نے کھڑے ہو کر پر زور تالیوں سے ان کی تائید کی ۔