مشرق وسطیٰ

حماس نے یاسین میزائلوں سے اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا کر دیا

علی براکہ کے مطابق دشمن کی صفوں کو فوجیوں اور ساز و سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مجاہدین کے تیار کردہ جالوں میں پھنس گیا تھا۔

غزہ: حماس نے یاسین میزائلوں سے اسرائیل کا زمینی حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سرفروشوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی یلغار ناکام بنا دی ہے، حماس عہدیدار علی براکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی فوج کا غزہ پر تین اطراف سے کیا جانے والا زمینی حملہ ناکامی پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

علی براکہ کے مطابق دشمن کی صفوں کو فوجیوں اور ساز و سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مجاہدین کے تیار کردہ جالوں میں پھنس گیا تھا، اسرائیلی حملے پسپا کرنے کے لیے کورنیٹ اینٹی ٹینک گن اور یاسین میزائل استعمال کیے گئے۔

انھوں نے کہا ہم دشمن کے دوبارہ کوشش کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گے، ادھر اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے غزہ سے نکالا۔ واضح رہے کہ غزہ میں اس وقت بھی حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔