جرائم و حادثات

داشتہ کے شیرخوار بچے کا کھولتے پانی کی بکیٹ میں ڈال کر قتل

خاتون کی بہن نے ملزم کو لڑکے کو کھولتے پانی کی بکیٹ میں ڈالتے ہوئے دیکھا تھا، مگر ملزم نے اسے دھمکی دی۔ عہدیدار نے کہا کہ بچے کی موت کے بعد خاتون کی بہن نے اسے بتایا کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ اس کے بعد لڑکے کی ماں نے پولیس میں شکایت کی۔

پونے: ایک شخص نے اپنی داشتہ کے 15 ماہ کے بیٹے کو کھولتے پانی کی بکٹ میں ڈال کر مارڈالا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات 6/ اپریل کو چکان کے قریب شیٹ پمپل گاؤں میں پیش آیا اور لڑکا دوران علاج 18/ اپریل کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 آشنا‘ جسے دو دن قبل گرفتار کیا گیا خاتون سے برہم تھا کیوں کہ وہ اس سے شادی کے لیے تیار نہیں تھی۔ پولیس انسپکٹر ویبھو شنگارے نے یہ بات کہی۔ عہدیدار نے کہا کہ تحقیقات میں انکشا ف ہوا کہ جب خاتون گھر پر نہیں تھی، ملزم نے مبینہ طور پر لڑکے کو کھولتے پانی کی بکیٹ میں ڈال دیا اور بعد ازاں کہانی بنائی کہ بچہ حادثاتی طور پر بکیٹ سے ٹکرایا اور کھولتا پانی اس کے جسم پر گرگیا۔

“ خاتون کی بہن نے ملزم کو لڑکے کو کھولتے پانی کی بکیٹ میں ڈالتے ہوئے دیکھا تھا، مگر ملزم نے اسے دھمکی دی۔ عہدیدار نے کہا کہ بچے کی موت کے بعد خاتون کی بہن نے اسے  بتایا کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ اس کے بعد لڑکے کی ماں نے پولیس میں شکایت کی اور آشنا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302(قتل) کے تحت کیس درج کیا گیا۔ آشنا کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔