تلنگانہ

برسراقتدار آنے پر قبائیلیوں کو 10فیصد تحفظات کی مساعی: کشن ریڈی

مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے ریاست میں برسر اقتدار آنے پر ان کی پارٹی آبادی کی اساس پر قبائیلیوں کو10فیصد تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے ریاست میں برسر اقتدار آنے پر ان کی پارٹی آبادی کی اساس پر قبائیلیوں کو10فیصد تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30نومبر کو منعقد ہوں گے۔ضلع ملگ کے میڈارم میں مشہور قبائیلی دیوؤں سمکا اورسارکاکی پوجا کے بعد یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ دورہ تلنگانہ کے دوران ضلع ملگ میں سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھااور اس یونیورسٹی کو ان دیوئیوں سے موسوم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مرکزی حکومت نے یونیورسٹی کے قیام کے لئے9سو کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔وزیر اعظم کے اس اعلان کے تناظر میں کشن ریڈی نے آج میڈارم کا دورہ کیا۔

کشن ریڈی نے کہا کہ وہ سمکا سارکا سے پرتھنا کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی جودنیا بھر میں ملک کو وشوا گرو بنانے کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں،انہیں کامیابی ملے۔اس موقع پر بی جے پی کے ایم ایل اے ایٹالہ راجندر، سابق ایم پی جی موہن راؤ، اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

a3w
a3w