دہلی

ہنڈن برگ تنازعہ: جے پی سی کی تشکیل کیلئے کانگریس اور بایاں بازو کا مطالبہ

سیبی کی سربراہ مادھابی بچ کے خلاف ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کے مدنظر کانگریس نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات میں سیبی کا مفادات کا ٹکراؤ ختم کرنے فوری حرکت میں آنا چاہئے۔

نئی دہلی: سیبی کی سربراہ مادھابی بچ کے خلاف ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کے مدنظر کانگریس نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات میں سیبی کا مفادات کا ٹکراؤ ختم کرنے فوری حرکت میں آنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب
اڈانی کمپنیوں میں ایل آئی سی حصص کی قدر گھٹ گئی
اڈانی کی مدد کی خاطر مرکز نے تلنگانہ کو اسٹیل فیکٹری سے محروم کردیا

اس نے سارے معاملہ کی جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔ اپوزیشن جماعت نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ سارے اسکام کا ازخود نوٹ لینا چاہئے اور تحقیقات کرانی چاہئیں کیونکہ تحقیقاتی ایجنسی سیبی پر خود اس میں ملوث ہونے کا الزام لگاہے۔

اس نے زور دے کر کہا کہ ایسے سنگین الزامات کے بعد مادھابی بچ کو اپنے عہدہ پر برقرار نہیں رہنا چاہئے۔ سیبی سربراہ اور ان کے شوہر الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مالی معاملات کھلی کتاب ہیں۔ اسی دوران بایاں بازو جماعتوں نے بھی اتوار کے دن مطالبہ کیا کہ امریکہ شارٹ سیلر کے الزامات کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ایک بیان میں کہا کہ ہنڈن برگ ریسرچ نے سیبی کی سربراہ اور ان کے شوہر پر اب سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچ اور ان کے شوہر کی سمندر پار فنڈس میں حصہ داری ہے۔ ان فنڈس کو وینود اڈانی نے اڈانی کمپنیوں میں لگانے کے لئے استعمال کیا تھا۔

سی پی آئی ایم نے کہا کہ باقاعدہ تحقیقات ہونے تک سیبی سربراہ کو عہدہ سے ہٹ جانا چاہئے۔ پارٹی جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہہنڈن برگ کے تازہ انکشافات میں مارکٹ ریگولیٹر سیبی اور اس کی سربراہ پر انگلی اٹھائی گئی ہے۔ سیبی سربراہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔

تحقیقات کے لئے جے پی سی بنائی جائے۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ جے پی سی بنے یا نہ بنے وزیراعظم اور وزیرفینانس کو اس مسئلہ پر بولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہہنڈن برگ انکشافات میں مودی کی بی جے پی حکومت کو پوری طرح بے نقاب کردیا۔ مودی اور ان کی حکومت کارپوریٹ گھرانوں خاص طور پر اڈانی گروپ کی پشت پناہی کررہی ہے، تاکہ وہ ملک کی دولت لوٹ سکیں۔

سیبی کو مارکٹ ریگولیٹر سمجھا جاتا ہے، لیکن سیبی سربراہ کا خود مفاد نکل آیا۔ یہ سنگین اخلاقی سوال ہے کہ آیا وہ عہدہ پر برقرار رہ سکتی ہیں یا نہیں۔ انہیں اس پر سوچنا چاہئے۔ ڈی راجہ نے کہا کہ جہاں تک ہماری پارٹی کا تعلق ہے سیبی سربراہ کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ حکومت کا کیا جواب ہے؟ بعض لوگ جے پی سی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

جے پی سی بنے یا نہ بنے حالات کو ایسے ہی برقرار رہنے نہیں دیا جاسکتا۔ وزیر فینانس اور وزیراعظم کو کچھ کہنا چاہئے۔ انہیں بتانا چاہئے کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔ سی پی آئی ایم قائد حنان ملا نے اسے پرانی کہانی قرار دیا۔

راشٹریہ جنتا دل قائد منوج جھا نے کہا کہ ہنڈن برگ انکشافات سے پتہ چلا کہ کرپشن کس سطح کا ہے۔ ہمارے فینانشیل سسٹم کو ہائی جیک کرلیا گیا۔ انہوں نے جے پی سی تحقیقات کے مطالبہ کی تائید کی۔

a3w
a3w