دہلی

پارلیمنٹ واقعہ کا تعلق بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے : راہول گاندھی

راہول نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔‘‘

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا تعلق نوجوانوں میں بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

گاندھی نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ نوکریاں کہاں ہیں؟ نوجوان مایوس ہیں – ہمیں اس مسئلے پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہوں گی۔ یقینی طور پر سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے، لیکن اس کے پیچھے وجہ ملک کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں پیش آنے والے واقعے کے پیچھے سب سے بڑی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے، حکومت کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ پارلیمنٹ میں بار بار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ یہاں آئیں اور بتائیں کہ یہ کیوں اور کیسے ہوا۔

 لیکن وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آنا ہی نہیں چاہتے، وزیر داخلہ کے پاس ٹی وی شوز میں گھنٹوں بیٹھنے کا وقت ہے لیکن ان کے پاس پارلیمنٹ میں آنے کے لیے پانچ منٹ نہیں ہیں۔

a3w
a3w