تلنگانہ

ہنمکنڈہ: بی جے پی اور بی آر ایس کارکنوں میں تصادم

اس مسئلہ پر دونوں گروپس میں بحث وتکرار ہوگئی جس نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں گروپس کے ارکان کے جذبات کو سرد کیااور دونوں گروپس کو منتشر کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر کے ہنمکنڈہ ضلع کے دورہ کے دوران کشیدگی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام

بی جے پی اوربی آرایس کے کارکنوں نے ان کی موجودگی میں ایک دوسرے پر حملہ کردیا جس سے حالات کشیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے پنگڑی پلی میں حال ہی میں مرنے والے ایک شخص کے ارکان خاندان سے ملاقات کے بعد دوبارہ واپسی کے دوران سڑک کی تعمیر کے مسئلہ پر بی آرایس کے کارکنوں نے ای راجندر سے سوالات کئے جس پر بی جے پی کے کارکنوں نے ان کو روکنے کی کوشش کی۔

اس مسئلہ پر دونوں گروپس میں بحث وتکرار ہوگئی جس نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں گروپس کے ارکان کے جذبات کو سرد کیااور دونوں گروپس کو منتشر کردیا۔

پولیس نے دونوں جماعتوں کے بعض کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔