حیدرآباد

پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا اگر بی جے پی قائد ای راجندر ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لئے سنجیدہ ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ فون ٹیاپنگ معاملہ پر مرکز سے جواب طلب کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا اگر بی جے پی قائد ای راجندر ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لئے سنجیدہ ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ فون ٹیاپنگ معاملہ پر مرکز سے جواب طلب کریں۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
اندرا پارک پر کل جماعتی شعور بیداری پروگرام
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

آج یہاں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں آج بھی بی ایس پی قائد آر ایس پروین کمار کا احترام کرتا ہوں میرا احساس ہے کہ اگر پروین نوکری پر ہوتے تو وہ ڈی جی پی ہوتے۔

پروین کمار کو ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن وہ راضی نہیں ہوئے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پروین کمار کے سی آر کی جماعت میں شامل ہوجائنگے۔ انہوں نے کہا اگر وہ کے سی آر کے ساتھ شامل ہوتے ہیں تو عوام کو جواب بھی انہیں ہی دینا ہوگا۔