کھیل

ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی تصاویر وائرل — نئی محبت کی کہانی پر سوشل میڈیا میں ہنگامہ

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہاردک اور ماہییکا دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔ کئی تصاویر میں دونوں کو ایک جیسے باتھ روب پہنے بھی دیکھا گیا، جو شائقین کی نظر سے نہ بچ سکا۔

ممبئی: بھارتی کرکٹر اور ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اہلیہ نٹاشا سے علیحدگی کے بعد اب ہاردک پانڈیا کے ماڈل و اداکارہ ماہییکا شرما کے ساتھ تعلقات کی خبریں زوروں پر ہیں۔ ان افواہوں کے بیچ ہاردک نے خود ہی ماہییکا کے ساتھ قریبی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

ہاردک نے اپنے بیٹے آگستیہ اور ماہییکا کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ایک ویڈیو میں دونوں روایتی لباس میں نظر آئے جبکہ ایک تصویر میں ہاردک کو ماہییکا کے گال پر پیار بھرا بوسہ دیتے دیکھا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر دیوالی تقاریب کی ہیں۔ اسی طرح ایک اور تصویر میں ہاردک جِم میں ماہییکا کو اٹھائے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

نٹاشا سے باضابطہ طلاق کے اعلان کے بعد ہاردک کے برطانوی گلوکارہ جاسمین ویلیا کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، مگر وہ بات بھی زیادہ دن نہ چل سکی۔ اب ماہییکا کے ساتھ ہاردک کے نئے رشتے کی خبریں پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

یہ افواہیں اُس وقت تیز ہوئیں جب Reddit پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ماہییکا کی سیلفی کے پس منظر میں ایک دھندلی شکل کو ہاردک پانڈیا بتایا گیا۔ اس کے علاوہ ماہییکا کی کچھ پوسٹوں میں ہاردک کی جرسی نمبر 33 بھی دیکھی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہاردک اور ماہییکا دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔ کئی تصاویر میں دونوں کو ایک جیسے باتھ روب پہنے بھی دیکھا گیا، جو شائقین کی نظر سے نہ بچ سکا۔

افواہوں کو مزید ہوا اس وقت ملی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ ایشیا کپ کے دوران جب ہاردک دبئی میں تھے، ماہییکا بھی اسی وقت دبئی میں موجود تھیں۔ حال ہی میں دونوں نے سمندر میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان نیا رشتہ پروان چڑھ رہا ہے۔