کھیل

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا نے راہیں جدا کرلیں

ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا نے باضابطہ مشترکہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ممئی: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا نے مشترکہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

انڈین کھلاڑی نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیحدگی ہم دونوں کے لئے بہتر ہے، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

ہاردیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش والدین کے طور پر کریں گے۔ ہاردیک پانڈیا نے چاہنے والوں سے ان کی رازداری رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی علیحدگی کی خبریں چند ماہ پہلے سامنے آئی تھیں، جس کا باقاعدہ اعلان آج ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کیا ہے۔
ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

2020 میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہو سکی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریباً 4 سال کا بیٹا ’اگستیا’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

a3w
a3w