ہاردک پانڈیا نے بیوی نتاشا کے ساتھ دوبارہ شادی کرلی (تصاویر)
اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے منگل کو اپنی بیوی نتاشا اسٹینکووچ سے دوبارہ شادی کرلی۔ اسٹار جوڑے نے ادئے پور میں ویلنٹائن ڈے پر ایک رومانٹک تقریب کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اُدئے پور: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے منگل کو اپنی بیوی نتاشا اسٹینکووچ سے دوبارہ شادی کرلی۔ اسٹار جوڑے نے ادئے پور میں ویلنٹائن ڈے پر ایک رومانٹک تقریب کے ساتھ دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پارنڈیا اور سربیا کی نتاشا ( ہاردک پانڈیا کی بیوی) کا کووڈ 19 کیلئے مثبت تجربہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے سے پہلے یکم جنوری 2020 کو کروز پر منگنی کی تھی۔ شادی کے بعد اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اگستیہ ہے۔
ہاردک پارنڈیا نے آئی پی ایل سیزن 2022 میں گجرات ٹائٹنز کو فائنل میں کامیابی دلاکر ٹائٹل گجرات کے نام کیا تھا۔ وہ حال ہی میں ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پانڈیا کو مستقبل قریب میں ٹی ٹوئنٹی کا مستقل کپتان کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔
ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا ماننا ہے کہ اُنہوں نے دباؤ کو سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے اور اُنہیں ٹیم کیلئے مہندرسنگھ دھونی کا کردار ادا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
29 سالہ آل راؤڈر ہاردک پانڈیا اپنی تیز بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کھلاڑی نے کہاکہ اس نے اننگز کو سنبھالنا سیکھ لیا ہے۔
سابق ہندوستانی کپتان مہندرسنگھ دھونی اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے آخری مراحل میں ایسا کردار ادا کرتے تھے۔ دھونی اپنے پرسکون رویہ کےلئے جانے جاتے تھے اور ہادک کا ماننا ہے کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور بلے باز لیجنڈری وکٹ کیپر کی جگہ لیں۔ وہ یہ کردار ادا کرنے کیلئے اپنا اسٹرائیک ریٹ کم کرنے کیلئے تیار ہیں۔